پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے جاری بیانات کے مطابق شیریں مزاری کو ان کی رہائش گاہ ایف ۷ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم کسی حکومتی عہدے دار کی جانب سے فی الحال شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ @ShireenMazari1 کو ان کے اسلام آباد گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 21, 2022
سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کے مطابق انہیں زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گرفتار کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی، تاہم کسی آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔