شیخ رشید کےحق میں بڑافیصلہ

0
102

لاہور ہائیکورٹ نےشیخ رشید کی این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل خارج کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ درست قرار دے دیاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں ۔

وکیل اعتراض گزار نے کہا کہ شیخ رشید نے 4 لاکھ 40 ہزار کے واجبات ادا نہیں کیے، شیخ رشید ڈیفالٹر ہیں، انہوں نے اپنی پراپرٹی اپنے کاغذات میں ظاہر نہیں کی، شیخ رشید نے مری میں موجود ریسٹ ہاؤس کا کرایہ ادا نہیں کیا ۔

Leave a reply