
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیح رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
وکیل اعتراض کنندہ نے عدالت میں بتایا کہ شیخ رشید چار لاکھ 14 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں ، شیخ رشید نے اپنے کاغذات میں جائیداد ظاہر نہیں کی ۔
این اے 56 کے ریٹرننگ افسر کے شیخ رشید کے کاغذات منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، شہری ارسلان نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کو چیلنج کیا ہے ۔