بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے پہلی بار دُلہن کے روپ میں ریمپ واک کر کے کروڑوں دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دی ہیں۔گزشتہ روز شہناز گِل نے ایک ریمپ واک شو میں بطور ’شو اسٹاپر‘ حصہ لیا،
شو کے دوران جب شہناز گِل ریمپ پر عروسی لباس پہنے دُلہن کے روپ میں جلوہ گَر ہوئیں تو ہال تالیوں اور داد سے گونج اٹھا۔سُرخ جوڑے میں شہناز گِل مداحوں کو خوب بھائیں، بعد ازاں شہناز گِل کے اس شو سے لی گی ویڈیوز اور تصویریں خوب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔شہناز گِل کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اس ریمپ واک کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔شہناز گِل کے اس شو سے متعلق ایک ہیش ٹیگ پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/Ce_9jwphDvV/?utm_source=ig_embed&ig_rid=46873eef-911e-46e4-9090-b45b5772cc3d
