شہزادی کیٹ نےسب کےدل جیت لیے

0
135

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا ایک بچے کو شہزادی کیٹ کو دوستانہ انداز میں گدگدی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

لندن اسپورٹس سینٹر میں رگبی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں شہزادی کیٹ کو بطور مہمان مدعو کیا گیا۔

اس تقریب میں خصوصی بچے بھی موجود تھے، شہزادی کیٹ اس وقت سینٹر کا دورہ کر رہی تھیں۔

سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے وہ ان خصوصی بچوں کے ساتھ گپ شپ کر رہی تھی، جب ان بچوں میں سے ایک شہزادی کیٹ کے پاس پہنچا اور ان کی کمر پر نرم اور دوستانہ تھپکی دی۔

شہزادی کیٹ حیرانگی سے فوراً پلٹ گئی لیکن اسپیشل چائلڈ کو دیکھ کر خوش ہو گئیں ۔

شہزادی کیٹ نے ورلڈ کپ جیتنے والی برطانوی وہیل چیئر رگبی ٹیم کے ارکان کے ساتھ کھیلوں کی تقریب میں شرکت کے لیے ہل کا دورہ کیا۔

تقریب کے دوران شہزادی کیٹ نے ان خصوصی بچوں اور پیشہ ور کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ گیمز میں بھی حصہ لیا۔

Leave a reply