شہزادہ محمد بن سلمان نے کس بات کا اعتراف کر لیا ؟

0
188

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے وزراء کی محنت کا اعتراف کر لیا ، انہوں نے اپنے وزراء کے طویل گھنٹے کام کرنے کے ایک سوال کے جواب میں سعودی عرب کو حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کی طرف اشارہ کیا ، جو سعودی وزراء کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں ۔

سعودی ولی عہد کے مطابق”2022ء میں سعودی عرب ’ جی 20‘ میں سب سے تیز ترقی کرنے والا ملک بنا تھا، اس سال اگر ہم مجموعی پیداوار دیکھیں تو سعودی عرب دوسرا سب سے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا ملک ہے ۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی معیشت اس وقت دنیا میں 17ویں نمبر پر موجود ہے اور ہم 7ویں نمبر پر بھی آ سکتے ہیں ۔

https://x.com/AlArabiya/status/1704790707800580374?s=20

Leave a reply