حکومت تبدیل ہوگئی لیکن ایل ڈی اے کی رفتار تبدیل نہ ہوئی ، پی ٹی آئی دور حکومت کا زیر التوا منصوبہ دوسری ڈیڈ لائن بھی گزار گیا ، شاہکام فلائی اوور کی تکمیل کو تاحال تین ماہ سے زائد درکار ہیں ۔جبکہ شاہکام فلائی اوور کے دو سپیم کے اٹھارہ گارڈرز لانچ ہونا باقی ہیں ۔ ایل ڈی اے کو مسلسل دو ماہ سے گارڈر لانچنگ میں ناکامی کا سامنا ہے ۔ منصوبہ کنٹریکٹ کے مطابق مارچ میں ختم ہونا تھا تاہم مارچ میں تاخیر کے باعث منصوبے کو مزید دو ماہ دیےگئے جبکہ 31 مئی کو دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ہے ۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد اسد کا کہنا ہے کہ شاہکام فلائی اوور میں تاخیر تکنیکی بنیادوں پر ہوئی ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق لیسکو تنصیبات کی منتقلی پر بڑی وجہ بنی ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ نالے پر گارڈر لانچنگ کے لئے ہیوی مشینری منگوالی گئی ہے ۔ منصوبے کی تاخیر سے شہریوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
