شہری نے ایک ساتھ دو ورلڈریکارڈ بنا دئیے

0
133

کیو: (ہاٹ لائن نیوز)یوکرین کے ایک شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں، جسم کا مضبوط ہونا تو سب کو ہی نظر آ جاتا ہے البتہ دانت اتنے مضبوط ہوں کہ ایک نہیں بلکہ 6 گاڑیوں کو دانتوں سے کھینچ لیا جائے تو ریکارڈ تو بنتا ہی ہے۔ یوکرینی شہری نے دانتوں کی مدد سے گاڑیاں کھینچ کر 2 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

یوکرین کے 34 سالہ ڈمیٹرو ہرونسکی نے پہلے ریکارڈ کیلئے دانتوں سے چھ گاڑیاں ڈرائیوروں کے ساتھ کھینچی تھیں جن کا کل وزن 7603 کلو بنتا ہے۔ کھینچی گئی گاڑیاں نیوٹرل تھیں لیکن ان کی سیدھ کو برقرار رکھنے کیلئے ڈرائیوروں کو اسٹیئرنگ وِیل پر بٹھایا گیا تھا۔

جبکہ دوسرے ریکارڈ کیلئے ڈمیٹرو ہرونسکی نے دانتوں کی مدد سے گاڑی کھینچ کر کم وقت میں 30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی تھی اور انہوں نے 15.63 سیکنڈ میں 1040 کلو وزنی ٹیکسی کو مطلوبہ فاصلے تک کھینچا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ڈمیٹرو نے 2022 میں 32 ہزار 499 کلو وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Leave a reply