45

شہری شاپنگ کیلئے جانےسے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بچاؤ مہم کے تحت آج صوبے بھر میں بازار بند رہیں گے۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے مسلسل دوسرے روز بازاروں میں کریک ڈاؤن کیا ، اوقات کارکی خلاف ورزی پر 30 دکانیں اور 10 ہوٹل سیل کرکے انہیں جرمانہ کیا گیا، ادھر بجلی بچاؤ مہم کے تحت صوبے بھر میں آج بازار بند ہونے کے باعث تاجر پریشان ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہےکہ عید قریب آنے کے باوجود بازار بند کیے جارہے ہیں جس سے کاروبار میں نقصان ہورہا ہے۔دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رات 9 بجے کے بعد شارٹ فال میں 200 میگاواٹ کی کمی آئی، 10 بجے کے بعد لاہور میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں