shahbaz-gill 147

شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے اپنے 50 ہزار ٹوئٹرفالورز غائب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ’میرے 50 ہزار ٹوئٹر فالورز ایک دم غائب ہوگئے‘۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں