شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع

0
144

ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قصور سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، شہباز شریف نے بھی این اے 132 قصور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اور پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع کرائے۔

Leave a reply