58

شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرواپوزیشن کے متفقہ امیدوار میاں شہبازشریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں آج وزیراعظم کے لیے رائے شماری کی گئی جس میں اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف نے 174 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ ووٹنگ پیبل آف چیئرمین کے ممبر ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے مستعفی ہونے کے بعد کروائی۔
شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت خوش قسمت ہے کہ ایک سلیکٹیڈ وزیراعظم کو آئینی طریقے سے گھر بھیج دیا گیا اور پاکستان آج بچ گیا ہے، آج ڈالر نیچے آیا ہے یہ ہماری حکومت کا آغاز ہے۔شہباز شریف نے سپریم کورٹ کو بھی مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں