9

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے خوشخبری، عدالت نے بڑا ریلیف دیدیا

لاہور (نیوز) احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ حاضری سے مستقبل استثنیٰ کیلئے دلائل طلب کرلئے ۔ احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جو عدالت نے منظور کرلی ۔
احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔عدالت نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔خیال رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت مجموعی طور پر 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، نیب ریفرنس میں شہباز شریف ،سلمان شہباز ،حمزہ شہباز، رابعہ شہباز ،نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں