
شہباز شریف، طیب اردوان اور الہام عیلوف کی چہل قدمی
اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد خان کندی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام عیلوف نے ظہرانے کے بعد خوشگوار ماحول میں ایک ساتھ چہل قدمی بھی کی اور اس کے ساتھ خانکندی کی تاریخی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
آذربائیجان کے صدر عیلوف نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو شوشا میں ظہرانے پر دعوت دی تھی جہاں پر تینوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات پر اظہار خیال کیا۔