شہبازشریف کی یونیورسٹی آف لندن کےوائس چانسلرسےملاقات

ہاٹ لائن نیوز:یونیورسٹی آف لندن کے وائس چانسلر ، وینڈی تھامسن نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ، وزیر اعظم نے کہاہےکہ یونیورسٹی آف لندن اور دیگر مشہور بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنیکے بعد پاکستانی شہری عالمیمارکیٹ میں اہم خدمات انجام دےرہے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر سکالرشپ اور نوکریوں پر بیرون ملک بھیجنے کیلیے متعدد پروگرام متعارف کرائے ہیں اور نئی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ ہمارے پاس اپنے نوجوانوں کیلیے عالمی منڈی کی ضروریات کے مطابق صلاحیت موجود ہے۔
یونیورسٹی آف لندن کے وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کو فروغ دینے کے حالیہ اقدامات کے لئے خراج تحسین پیش کیا۔