27

شوہر سے علیحدگی کے بعد راکھی ساونت کو ایک بار پھر نیا پیار مل گیا، خوبصورت گھر اور گاڑی کا تحفہ

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو اپنے شوہر رتیش سے علیحدگی کے بعد ایک بار پھر پیار مل گیا ہے اور ان کے اس نئے پیار کا نام عادل خان درانی ہے۔ ویب سائٹ thecurrent.pk کے مطابق راکھی ساونت نے کہا کہ ہے ان کے نئے پارٹنر عادل خان نے انہیں ملاقات ہونے کے بعد پہلے ماہ کے دوران ہی دبئی میں ایک خوبصورت گھر اور ایک بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دے دی ہے۔ راکھی ساونت نے بتایا ہے کہ عادل نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی ہے۔ ایک تقریب میں اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ عادل کا تعلق میسور سے ہے۔ وہ بہت پرکشش اور باوفا انسان ہے۔ رتیش سے علیحدگی کے بعد میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھی۔ پھر خدا کو مجھ پر اتنا پیار آیا کہ اس نے میری زندگی میں عادل کو بھیج دیا۔عادل نے بی ایم ڈبلیو کار کے تحفے کے ساتھ مجھے پروپوز کیا اور یہی ایک لڑکی کی خواہش ہوتی ہے۔راکھی نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ عادل خان گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر کئی کاروبار بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں