ہاٹ لائن نیوز : بدین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 223 سے جے ڈی اے کی امیدوار اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے جب کہ این اے 223 سے ان کے شوہر ذوالفقار مرزا اور ان کے بیٹے حسام مرزا کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔
یاد رہے کہ بدین کے حلقہ این اے 223 سے پیپلز پارٹی کے رسول بخش چانڈیو امیدوار ہیں۔