شوگر سٹاک کو آن لائن کرنے کا مخالف کون؟

0
51

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) شوگر ملز کا چینی کے اسٹاک سے متعلق پوٹل پر تفصیلات دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پوٹل پر چینی کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کردی ، عدالت نے وکلاء کو مزید دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے فرید شوگر ملز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

شوگر ملز نے کین کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو چیلنج کررکھا ہے ، شوگر ملز کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی کے اسٹاک سے متعلق تفصیلات اپ لوڈ کرنے کا نوٹیفکیشن بدنیتی کی بنیاد پر مبنی ہے ، چینی کی تفصیلات پوٹل پر دینا رولز کی خلاف وزری ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چینی کے اسٹاک کو پوٹل پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کو معطل کرے ، عدالت نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے ۔

Leave a reply