شمالی وزیرستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

0
71

ہاٹ لائن نیوز : ماڑی پیٹرولیم نے خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں گیس دریافت کی ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت ہوئی۔

ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ شیوا 2 کنویں سے روزانہ تقریباً 6 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی تھی، جبکہ 4,577 میٹر تک کھدائی کے بعد گیس دریافت ہوئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دریافت سے ملک میں گیس کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

Leave a reply