43

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ،

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک زاہد احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں