70

شعیب ملک کا پرویز مشرف کیلئے پیغام

قومی کرکٹر شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما اور مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔ قومی کرکٹر نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے اہلخانہ کے دُکھوں میں آسانی فرمائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں