شعیب ملک نےاہم سنگ میل عبور کر لیا
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1000 چوکے مکمل کر لیے۔ وہ T20 میں 1000 چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
شعیب ملک نےقومی ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرتےہوئے راولپنڈی کیخلاف 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے اور اہم سنگ میل عبور کیا۔
پاکستانی آل راؤنڈر یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں، شعیب ملک 482 اننگز میں 1000 چوکے مکمل کر چکے ہیں۔