شرپسند عناصر نے خوشیاں غم میں بدل دیں
مستونگ : (ہاٹ لائن نیوز) مستونگ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس سے پہلے مسجد کے قریب دھماکہ ہوا، جس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے بتایا ہے کہ دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا تھا جہاں لوگ جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شرکت کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ مسجد میں جمع ہونے کے بعد لوگوں نے عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شرکت کرنی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ڈی ایس پی نواز گشگوری سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 80 کے قریب افراد زخمی ہوگئے جن میں سے اکثر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا تھا کہ بڑی نوعیت کا دھماکہ لگتا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاؤہ کوئٹہ سے مزید ریسکیو ٹیمیں بھی مستونگ روانہ کر دی گئی ہیں۔
Wow, awesome weblog layout! How lengthy have you been running a blog for?
you make blogging glance easy. The full glance of your site is magnificent,
let alone the content! You can see similar here sklep online