شراب پینےپرچوہاگرفتار

0
250

 

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں پولیس اسٹیشن میں شراب کی بوتلیں خالی کرنے پر چوہا پکڑا گیا، اب عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا!

یہ عجیب واقعہ چندواڑہ ضلع کے تھانے سے رپورٹ کیا گیا، جہاں پولیس نے پلاسٹک کی بوتلوں میں غیر قانونی شراب ضبط کرکے اسے اسٹوریج روم میں رکھا تھا ۔

تاہم جب ضبط شدہ شراب کو عدالت میں پیش کرنے کا وقت آیا تو پولیس کو معلوم ہوا کہ کم از کم 60 بوتلیں خالی تھیں۔ پولیس نے نتیجہ اخذ کیا کہ شراب کی بڑی مقدار چوہوں نے پی ہے!

 

پولیس کے مطابق عمارت اتنی پرانی ہے کہ چوہے اکثر گھومتے نظر آتے ہیں یہاں تک کہ پولیس کا تحریری ریکارڈ بھی تباہ کر دیتے ہیں۔

 

پولیس نے ایک ’مشتبہ‘ چوہے کو ’گرفتار‘ کرنے کا دعویٰ بھی کیا، جسے اب ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

تاہم پولیس نے ابھی تک شراب نوشی کی پارٹی میں شریک چوہوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے!

Leave a reply