شدید دھماکہ: 3 افراد جاں بحق
کوہاٹ: ( ہاٹ لائن نیوز) کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکہ درہ آدم خیل کے علاقے میں الیاس کول مائن کمپنی کی کان میں ہوا۔
کان میں دھماکے کے بعد اطراف میں موجود دیگر مقامی مزدوروں نے امدادی سرگرمیاں سر انجام دیں۔
کان میں دھماکہ گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 افراد کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے جن کی نمازجنازہ ادا کر کے میتوں کو آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ۔