شاہ محمود قریشی کا نیا امتحان شروع

0
103

ہاٹ لائن نیوز : لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت نومئی جلاو گھیراو کے مقدموں میں شاہ محمود قریشی کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی ۔

لاہور انسداد دہشت کردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی جلاو گھیراو کے چھ مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال کروانے کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی ، شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ نے ضمانتیں دائر کررکھی ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے میرٹ پر ضمانتیں منظور کرنے کی استدعا کی ہے ، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی تھیں ۔

Leave a reply