شاہ محمودقریشی اڈیالہ جیل میں نظربند

0
97

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے جس کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو 15 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور ان کی رہائی کی صورت میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

ایس ایچ او صدر بیرونی کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 دن کی نظر بندی کی تجویز دی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔

تاہم شاہ محمود قریشی کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15 روز کے لیے نظر بند کردیاگیا ہے۔

Leave a reply