
ہاٹ لائن نیوز : فرانس کے ایک میوزیم نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کیا ہے۔
یہ سکہ پیرس کے گرےون میوزیم نے جاری کیا، میوزیم نے یہ سکہ شاہ رخ خان کی پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں جاری کیا۔ بالی ووڈ کنگ خان پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں جنہیں گرےون میوزیم نے سونے کا سکہ دیا ہے۔