شاہ رخ خان کس کے لیے لکی ثابت ہوئے

0
128

ممبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ کی فلم اسٹار دپیکا پڈکون نے کنگ خان کو اپنے لیے لکی قرار دے دیا ۔

بھارتی فلموں میں کروڑوں روپے کا معاوضہ لینے والی مہنگی ترین میگا اسٹار دپیکا پڈکون نے ’جوان ‘ میں کام کرنے کیلئے لیے گئے معاوضے کی تفصیلات بتا دی ہیں ۔

میگا اسٹار کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’جوان ‘ میں مختصر خصوصی کردار نبھانے کے عوض فلم اسٹار شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میرے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔

دپیکا کا کہنا ہے کہ میں اور شاہ رخ ایک دوسرے کیلیے لکی ثابت ہوئے ہیں کیونکہ ہماری تمام فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔

دپیکا پڈکون شاہ رخ خان کے ساتھ اب تک 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں ۔

Leave a reply