شاہ رخ خان کا ہیروں کا ہار وائرل

0
55

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہیروں کا ہار پہنے تصویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے بھارت کے شہر گجرات کے شہر جام نگر میں ہونے والی تقریب میں ہیروں کا ہار پہن کر شرکت کی۔

شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹا آریان خان بھی موجود تھے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون براوو نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں کنگ خان ہیروں کا ہار پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان کے علاوہ ایلون مسک اور مارک زکربرگ سمیت بالی ووڈ اور ہالی وڈ کے ستاروں اور دنیا بھرسےمختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالی شخصیات نےشرکت کی۔

Leave a reply