ہاٹ لائن نیوز: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو متحدہ عرب امارات میں منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی تشہیر کے لیے ڈرون کی مدد سے آسمان پر شاہ رخ خان کا ایک شاندار پوز بنایا گیا۔
تقریب کی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
تقریب میں شاہ رخ خان خود بھی شریک ہوئے جنہوں نے برج خلیفہ جھیل میں کشتی پر رومانوی انٹری دی، برج خلیفہ ڈرون شو سے روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
سعودی فلم اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم دنیا بھر میں 21 دسمبر کو سعودی عرب میں بھی ریلیز کی جائے گی۔
سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی تیاری میں 15 سے زائد سعودی فلم سازوں نے بھی حصہ لیا۔
فلم کی شوٹنگ جدہ، تبوک، نیوم میں کی گئی، شوٹنگ 13 دن تک جاری رہی جس میں سعودی عرب کے مختلف شہروں کے قدرتی مناظر کو فلمایا گیا۔