شاہین شاہ کوکس بات پرفخرہے ؟

0
59

 

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے قیادت ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے، بہت پرجوش ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ٹیم سپرٹ کو برقرار رکھنے اور قوم کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا، ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں مضمر ہے۔

شاہین کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ایک فیملی کی طرح ہیں، مل کر آگے بڑھیں گے۔

Leave a reply