شاٹ کٹ ڈھونڈنے والوں نے دیوار چین کو بھی نہ چھوڑا

0
27

بیجنگ: ( ہاٹ لائن نیوز) چین میں ایسے 2 افراد پکڑے گئے ہیں جن کے پاس باقاعدہ تعمیراتی سامان بھی تھا ، یہ افراد دیوارِ چین کے ایک حصے میں سوراخ بناکر شارٹ کٹ بنانے کی کوشش میں مصروف تھے۔

رپورٹس کے مطابق 2 افراد بھاری مشین سے دیوار چین میں گڑھا کھود رہے تھے۔ دیوارِ چین کا یہ حصہ 1368 تا 1644 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

دیوارِ چین کو نقصان پہنچانے میں ایک 55 سالہ خاتون اور 38 سالہ مرد ملوث ہیں۔ یہ دونوں افراد ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے ہیں اور دیوار چین میں سوراخ کرکے ایک راستہ بنانا چاہتے تھے تاکہ یہ دونوں اپنے کام کی جگہ پر جلدی پہنچ سکیں۔

انتہائی افسوس کی بات تو یہ ہے کہ دیوار کو اس انداز سے توڑا گیا ہے کہ یہ دیوار اب قابلِ مرمت نہیں رہی ہے۔

Leave a reply