
ہاٹ لائن نیوز : کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کر دیا گیا۔ حادثے کے باعث پشاور سے آنے والی خیبر میل کو جنگ شاہی اسٹیشن، پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو جمعہ گوٹھ اسٹیشن اور ہزارہ ایکسپریس کو حویلیاں سے بن قاسم کی جانب روک دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق امدادی ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔