شارجہ قلعےکی مفت سیر کریں

0
63

دبئی: (ہاٹ لائن نیوز) شارجہ فورٹ جو 1823 کی تاریخی یادگار ہے، متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات کے ساتھ اپنا 200 واں سال منا رہا ہے۔

یہ مشہور قلعہ اماراتی برادری کے ورثے کی علامت ہے۔ یہ مقامی کمیونٹی کو اپنے بھرپور ورثے اور اس کی دیواروں کے اندر کہانیوں پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

قلعے کے اندر موجود نمایاں نمونوں میں سے ایک “الرگاس” توپ ہے، جو 1811 سے شروع ہونے والی فوجی طاقت کی انتہائی زبردست علامت ہے۔

یہاں ایک شاہی بستر بھی موجود ہے جو شیخہ مہرہ محمد خلیفہ القاسمی کا تھا، اس میں 1841 کا ایک قرآنی اسٹینڈ بھی ہے ، اور 1830 کی دہائی کے اوائل میں مردوف القاسم کے جاری کردہ تاریخی سکے بھی موجود ہیں۔

یہ قلعہ، خلیج عرب کے نرم ہلکے بھورے پلاسٹر اور مرجان کے پتھروں سے بنایا گیا ہے،قلعہ شاندار تعمیراتی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے، جس میں ساگون کی لکڑی کے دروازے اور کجھور کی چھتیں شامل ہیں۔ شارجہ کی تاریخ میں اس قلعے نے ایک اہم کردار ادا کیا، اسے کئی سالوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

1969 میں انہدام سے بچائے گئے اس قلعے کو احتیاط سے بحال کر کے ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

اس میں دو سطحیں، ایک وسیع مرکزی صحن، اور تین دفاعی ٹاورز بھی موجود ہیں، ہر ایک کی اپنی الگ اور دلچسپ تاریخ ہے۔

شارجہ قلعہ خطے کی تاریخ اور ثقافتی ورثے کا گواہ ہے، جو زائرین کو یواےای کے ماضی و حال میں اس کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔

اس تاریخی قلعے کی 200ویں سالگرہ کی تقریبات ہی اس قلعے کی پائیدار میراث کا ثبوت ہیں۔

Leave a reply