
ہاٹ لائن نیوز : نواحی گاؤں سے ملزمان لاکھوں کی نقدی اور زیورات چوری کر کے لے گئے۔
سرگودھا کے نواحی گاؤں میں ملزمان نے گھر پر ہاتھ صاف کیا۔ ملزمان گھر میں گھس کر لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جب وہ واپس آئے تو دروازے اور الماری کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔