
ہاٹ لائن نیوز : سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران صوفے پر بیٹھے ہوئے دولہا کی اچانک موت ہوگئی۔
دولہا کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ اپنی سیٹ پر گر پڑا جس سے خوشیاں منانے والے دونوں خاندان سوگ میں ڈوب گئے۔
ڈسکہ کے گاؤں سترہ میں گزشتہ رات شادی کے بعد اسٹیج پر تقریب جاری تھی کہ اچانک دولہا کو دل کا دورہ پڑا ۔
نعیم نامی دولہے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے سے موت کی تصدیق کر دی۔