شادی سے 9 سال پہلے لڑکے کی پیدائش

0
51

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں نادرہ کی جانب سے تاریح پیدائش غلط درج کرنے کے معاملہ میں نادراہ کی جانب سے قیصر کی تاریخ پیدائش والدین کی شادی سے 9 سال پہلے درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نادرا کی جانب سے معلومات لکھنے میں غلط فہمی ہوئی ۔

لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہدبلال حسن نے کیس پر سماعت کی ، عدالت نے نادرا حکام سے تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا، عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

وکیل درخواست گزار نےکہاکہ نادرہ نے 1993 کی بجائے 1984 لکھ دیا ،والدین کی شادی سے 9 سال قبل ہی میری پیدائش کی تاریح ڈال دی گئی ۔

ایڈوکیٹ کشور ناہید عدالت میں پیش ہوئی اور درخواست گزار کی جانب سے دلائل دئیے۔

Leave a reply