
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈرشاداب خان نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پرسوشل میڈیاپر ایک پیاربھرا پیغام شیئرکیا۔
سوشل میڈیاصارفین شاداب خان کی پوسٹ کو بےحد پسندکرتےنظرآرہےہیں اور کمنٹ سیکشن میں وہ جوڑےکوسالگرہ کی مبارکباد دیتےہوئے انکی تعریف کررہے ہیں۔
ایک خوبصورت تصویر کے کیپشن میں شاداب خان نے اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتےہوئےلکھا، “میری خوبصورت زندگی کوسالگرہ مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں ہمیشہ خوش رکھے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم مضبوط ایمان کیساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے زندگی کے ساتھی بننےکیلئے اپنی اہلیہ کا بھی شکریہ لکھا ، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کےآغاز میں عمرہ پرفارم کررہے تھے ، اور اسی وقت وہ ہمیشہ خوش اور صحتمندرہنے کی دعاکررہےتھے۔