29

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

ہاٹ لائن: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار 11 دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ نقدی اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ کارروائیوں کے دوران 63 افراد سے تفتیش کی گئی، مبینہ دہشتگردوں میں محمد اسرار ، کاشان الحق ، محمد ہاشم ودیگرشامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں