سی آئی ڈی اداکار چل بسے

0
87

ہاٹ لائن نیوز : طویل عرصے سے چل رہے بھارتی ٹی وی سیریل ‘سی آئی ڈی’ کے اداکار ممبئی میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’سی آئی ڈی‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنس کو دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے جاری کرائم شو ‘سی آئی ڈی’ میں دنیش کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ دنیش کی عمر 50 سال سے زیادہ تھی۔

سی آئی ڈی میں اداکاری کے علاوہ دنیش نے مقبول سیریز کی کچھ اقساط بھی لکھیں۔ انہوں نے بالی ووڈ فلموں سرفروش اور سپر 30 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Leave a reply