ہاٹ لائن نیوز : شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں 2 جوان لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جب کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔