سیکرٹری لاہور بورڈ سے جواب طلب

0
135

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ، لاہور بورڈ کا لارنس روڈ پر امتحانی سنٹر فعال نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سیکرٹری لاہور بورڈ سے 1 ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔

جسٹس شاہدکریم نے پنجاب ٹیچرزیونین کے صدر کاشف شہزادکی متفرق درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزار کی طرف سے میاں داؤدایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ نہم اور دہم کلاس کے امتحانات مارچ میں شروع ہو رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود بورڈ انتظامیہ امتحانی سنٹر کو فعال نہیں کر رہی، امتحانات کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود ابھی تک لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں طلبا کیلئے سنٹر نہیں بنائے گئے، نگران پنجاب حکومت اور سیکرٹری لاہور بورڈ مسلسل عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، نگران حکومت عدالت میں درخواست دائر کرنے والے سرکاری سکول اساتذہ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے، بورڈ انتظامیہ نے درخواست گزار کاشف شہزاد کا نام بطور نگران امتحانات بلاک کر دیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میٹرک کے آئندہ امتحانات قبل امتحانی سنٹر کی عمارت کو فعال کرنے کا حکم دے،بورڈ انتظامیہ کو درخواست گزار کا بلاک شدہ نام بحال کرنے کا حکم دیا جائے ۔

عدالت نے دونوں متفرق درخواستوں میں نگران پنجاب حکومت اور بورڈانتظامیہ سےجواب کر لیا

Leave a reply