سینیٹر اعجاز چوہدری نے عدالت سے اپیل کیوں کی ؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی واقعات میں گرفتار اعجاز چوہدری کی ذاتی معالج سے چیک اپ پر سماعت ہوئی ، عدالت میں جیل حکام کی جانب سے اعجاز چوہدری کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی ۔
عدالت نے جیل حکام کی رپورٹ پر اعجاز چوہدری کی درخواست کو خارج کر دیا ۔
جیل حکام نے اعجاز چوہدری کی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ، جس کہ مطابق اعجاز چوہدری کے تمام ٹیسٹ رپورٹ ٹھیک ہیں۔
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری مکمل صحت مند ہیں جب کہ اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ میں دل کا مریض ہوں اپنے پرائیویٹ ماہر ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کا حکم دیا جائے ، عدالت میں اعجاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مھجے سٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں اور روز ڈاکٹر کو چیک اپ کروانا ضروری ہے ۔
جج نے ریمارکس دئیے کہ جیل کے ڈاکٹر نے آپ کو صحت مند قرار دیا ہے ۔