سینکڑوں سال پرانا جہاز کا ملبہ دریافت

0
191

ہاٹ لائن نیوز : کینیڈا میں فلم سازوں نے 280 فٹ کی گہرائی میں ایک جھیل میں 128 سال پرانا جہاز کا ملبہ دریافت کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کا ملبہ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں جھیل ہورون میں 280 فٹ کی گہرائی سے دریافت ہوا ہے۔

فلم ساز جھیل کی تہہ میں غیر معمولی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کے لیے جھیل پر گئے۔

اس جہاز کا نام ‘افریقہ’ بتایا جاتا ہے جو 4 اکتوبر 1895 کو امریکی ریاست اوہائیو سے کوئلہ لے کر کینیڈا کے لیے روانہ ہوا لیکن راستے میں جھیل میں ڈوب گیا۔

فلم ساز دوسرے علاقوں سے بحری جہازوں کے ذریعے لے جانے والے سیپوں کی تلاش میں تھے جب انہیں جھیل میں جہاز کا پتہ چلا۔ سیپ جہاز کی تمام دیواروں پر نظر آتے ہیں۔

Leave a reply