4

سیلاب متاثرین کیلیے امداد لیکر امارات سے مزید 2 طیاروں کی کراچی لینڈنگ

کراچی:(ہاٹ لائن) متحدہ عرب امارات سے مزید 2 طیارے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ائرپورٹ پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث مختلف ممالک سے امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح بھی متحدہ عرب امارات (اماراتی ائر فورس) کے مزید 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ ہوئے۔
برادر ملک کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں مجموعی طور پر 16 پروازیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بحالی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج کے 5 کور کے افسر نے اماراتی طیارے کے عملے کا استقبال کیا۔
قبل ازیں جمعرات کے روز بھی 2 پروازیں متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کی امداد لے کر کراچی پہنچی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں