سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج میاں مدثر عمر بودلہ نے فیصلہ سنایا ہے جبکہ حیدر مجید ایڈوکیٹ نے رانا ثناء اللہ پر مقدمہ درج کرانے کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ رانا ثناءاللہ کے کہنے پر پولیس نے وکلاء پر تشدد کیا لہٰذا عدالت رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ سیشن کورٹ نے فریقین وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔
