سیر پر جانے والے 3 افراد دریائے ستلج میں ڈوب گئے

0
53

ہاٹ لائن نیوز: چونیاں میں دریائے ستلج میں ڈوبنے والے خاندان کے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، بچی کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی فیملی شادی کے لیے کنگن پور آئی تھی۔ خاندان دریا کی سیر پر چونیاں گیا جہاں میزبان خاندان کا ایک بچہ دریا میں نہانے کے لیے گیا تو خواتین کا خیال تھا کہ وہ ڈوب رہا ہے۔ اسے بچانے کے لیے 2 خواتین اور ان کے 2 بچے دریا میں کود گئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق میزبان خاندان کا بچہ باہر نکل آیا تاہم 2 مہمان خواتین اور ان کے 2 بچے ڈوب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے 33 سالہ رخسانہ، 22 سالہ نبیلہ ، 12 سالہ روحان کی لاشیں نکال لیں تاہم رات ہونے کے باعث 4 سالہ رباب کی تلاش روک دی گئی تھی جسے اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply