سیاسی ڈیرے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

0
53

ہاٹ لائن نیوز : لودھراں میں نامعلوم افراد کی سیاسی ڈیرے پر فائرنگ سے 4 افرادجاں بحق ہوئے، تھانہ صدرکی حدود میں سابق امین بیت المال سلمان منگلا کے چچا سمیت 3 افراد کو ان کے ڈیرے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 برقع پوش افرادنےملک مجیب منگلا اور دیگر کو ان کے ڈیرے پر آ کر قتل کر دیا، قتل ہونے والوں میں ملک مجیب منگلا، ایک غریب آدمی جو گندم لینے کے لیے آیا ہوا تھا اور ایک ملازم جاں بحق ہوا، حملہ آوروں میں سے بھی ایک شخص قتل ہوا، حملہ آور شخص کو کس نے قتل کیا ہے ؟ تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Leave a reply