سیاسی شخصیات کا عامر لیاقت کے انتقال پر ردعمل سامنے آگیا 66

سیاسی شخصیات کا عامر لیاقت کے انتقال پر ردعمل سامنے آگیا

ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اُن کے لیے دعائے مغفرت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دُعا کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مغفرت کے لیے دُعا کی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت کے اچانک انتقال کی خبر سُن کر دلی افسوس ہوا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دُعاگو ہوں۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عامر لیاقت حسین ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے بھی عامر لیاقت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں